راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگو ہر علی خان اور سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی ڈی چوک احتجاج میں شہادتوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں تکرار ہو گئی۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ گفتگو کرتے ہوئے ایک دوسرے سے تلخ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے پوچھا آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیر تصدیق کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟ علیمہ خان نے کہا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس پر کام کر رہی ہیں۔ تکرار کے دوران بیرسٹر سلمان اکرم پی ٹی آئی چیئرمین کی حمایت کرتے رہےاور کہا کہ پارٹی تمام تر تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے ، یقین کریں اس معاملے کو پارٹی ایسے ہی نہیں جانے دے گی۔ گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے غیر مصدقہ شہادتوں کی تعداد پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے پاس 12 شہادتوں کے سوا کوئی مصدقہ شہادت نہیں ، میں کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔ علیمہ خان نے پوچھا کہ آپ یہ بتائیں آپ کس کس شہید اور زخمی کے گھرگئے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سلمان اکرم راجہ سے پوچھیں ، جو کارکن کنٹینر سے گرا اس کے گھر گئے۔
اسلام آبادمٹی کا تیل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد عمران کی بہن کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی ،پاکستان تحریک انصاف کے، سینیٹر علی...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سائبر کرائم ایجنسی میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کے مطابق ملک سے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر...
مظفر آباد آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ کے صدر نواز...
اسلام آباد ادویات کی قیمتوں پر لازمی کنٹرول ختم کرنے کی وجہ سے ادویات کا درآمدی بل بڑھ گیا اور 5ملٹی نیشنل...