لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ،لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔۔وزیر اعلیٰ کوچین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا،پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کے لئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔کاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں،قابل عمل تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا ، دل سے پاکستانی ہوں،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں۔معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسی بہت ضروری ہے۔پنجاب کو تجارت اور صنعت کا ہب بنانا میرا مشن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلانی پارک میں ”گل داؤدی“ کی سالانہ نمائش اور پی ایچ اے کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں،گل داؤدی کی مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا ، مختلف اسٹال دیکھے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کوکھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور ایک اسٹال سے کڑک چائے بنوائی ،کمرشل نرسری کا معائنہ کیا ، وزیر اعلیٰ کو”انار، بون سائی“کے پودے کاتحفہ پیش کیا گیا، الیکٹرک کارٹ میں سواری بھی کی ،ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بریفنگ د ی۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...