اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری ، ڈائریکٹر جنرل (فنانس) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروس( PIPS) حیدر عباس کو تبدیل کر کے تین سال کیلئے ڈ یپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن( NAVTTC )تعینات کیا گیا ۔ ڈاکٹر کوثر کیانی پر اسسٹنٹ پروفیسر پمز اسپتال اسلام آباد اوراشرف علی سیکشن افسر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن مقرر ، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محب الرحمان کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع ،21سیکشن افسروں کو ریگولر کردیاگیا ،گائناکالوجسٹ، محکمہٴ صحت، آزاد کشمیر حکومت ڈاکٹر کوثر کیانی کو ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ پروفیسر کنسلٹنٹ گائناکولوجی پمز اسپتال اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔ نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں تعینات اشرف علی کا تبادلہ کر کے سیکشن افسر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محب الرحمان کے ڈیپوٹیشن میں 4 دسمبر 2024 سے 2 سال کی توسیع کی گئی ، دوسری جانب سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات 21 سیکشن افسر وں کا پروبیشن ختم کرکے انہیں ریگولر کر دیاگیا جن میں ثناء شوکت، عمر حیات، حمزہ اقبال، زوہا ملک شیر، سیکشن افسر عمران علی، اصغر علی، شعیب قریشی، فرید الحق، محرم علی، محمد زبیر، سمیرا نواز، عمران علی زیدی، مظہر علی، آصف حسین شاہ، عثمان علی، ذوالفقار علی مرزا اویس بیگ، محمد افضل صدف، محمد ممتاز، نازیہ حیات اور یوسف علی شا مل۔