اسلام آباد ( طاہر خلیل )بڑی ریکوری، نیب نے ایک سال میںکرپشن کی مد میں3ہزار 8سو ارب روپے برآمد کر کے نیا ریکارڈقائم کر دیا ، قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بلاواسطہ اور بلواسطہ چھ اعشاریہ ایک کھرب روپے کی برآمدگی کی ہے، نیب نے 22 ہزار درخواستیں نمٹا دی ہیں،شکایات کی تعداد 4000 ماہانہ سے کم ہو کر صرف 400 رہ گئی ہے،، انسداد بد عنوانی کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خطاب میںچیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا ہے کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ھے جس پر قابو پانے کے لیے نیب نہ صرف پرعزم ہے بلکہ قومی سرمایہ کے تحفظ، بازیابی اور عوام الناس کی لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کے حوالے سے نیب کے کارکردگی مثالی رہی ہے اور نیب نے صرف ایک سال کے دوران3800ارب روپے یعنی 13.57بلین امریکی ڈالر کی برآمدی کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اسی طرح نیب نے 22 ہزار درخواستیں نمٹائی ہیں اصلاحات کے نتیجے میں جھوٹی شکایات کے اندراج کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور ان شکایات کی تعداد 4000 ماہانہ سے کم ہو کر صرف 400 رہ گئی ہے۔ 18 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو انکی لوٹی ھوئی رقوم واپس دلائی گئی ھیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملکی ابادی کا 65 فیصد 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں انسداد بدعنوانی کے عمل میں شریک کرنے کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے تعلیمی و تحقیق کی اداروں کی تحقیق اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے عوامی آگاہی کا ہمہ گیر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں وزٹرز فیڈ بیک سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی روشنی میں نہ صرف بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے بلکہ ادارے کی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیپرا کے تعاون سے بھی پاور سیکٹر میں کام کیا جا رہا ہے جس کے اثرات جلد مرتب ہوں گے۔ انہوں نے نیب افسران سے کہا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فرام کرنے کے لیے پوری دلجمعی اور جذبے کے ساتھ کام کریں - چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کیسز کے جلد تصفیہ کے لیے نیب نے 10 ملکوں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں -چیئرمین نیب نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لئے سیکنڈ ریذیٹنسی، امیگریشن انوسٹمنٹ اور کرپٹو کرنسی کے معاملات پر یو این او ڈی سی تعاون کرے۔
اسلام آبادپاکستان انسداد پولیو پروگرام نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں...
اسلام آ باد سینئربیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20سے21میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل...
کراچی کراچی کے وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس...
کراچی NCCIA کے اسلام آباد اور لاہور کے نامزد ملزمان کے خلاف بڑی پیشرفت ، ایف ائ آئی اے اسلام آباد اینٹی...
کراچی27ویں آئینی ترمیم پر دنیا بھر سے چوٹی کے میڈیا اداروں کے تبصرے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ میں ہونے کا امکان ہےرات گئے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،محمد حمزہ اقبال ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس تعینات ، ڈپٹی...
کراچی بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا...