اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رواں برس نومبر میں 2 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔ نومبر 2024 میں گزشتہ برس کے مقابلے ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 33اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 14اعشاریہ 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو خوش آئند ہے اور معیشت کیلئے اچھے ثمرات لے کر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری، مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہے
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...