اسلام آباد( تنویر ہاشمی، فاروق اقدس )امریکا نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکلنے اور انتہائی ناگزیر اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد کےلیے مکمل تعاون کی یقین کرا دی ، پاکستان میں امریکا کی ڈپٹی سفیر نٹالی بیکر نے کہا ہےکہ پاکستان سنگین معاشی چیلنجز سے باہر نکل رہا ہے تاہم اس کے لیے بظاہر مشکل لیکن انتہائی ضروری معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں ، امریکا اصلاحات کی اس تبدیلی کے ذریعے پاکستان کا ساتھ دے گا، اگر پاکستان ترقی اور ترقی کے لیے ان شعبوں میں اپنی صلاحیت کا ادراک کرتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور اس کے شہری کامیاب ہوں اور معاشی طاقت بنیں۔پاکستان میں امریکی مشنز جس میں اسلام آباد میں سفارت خانہ اور کراچی، لاہور اور پشاور میں ہمارے قونصل خانے شامل ہیں،پاکستان کو ان اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کرنے کے لیے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ اان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پانچویں پاکستان امریکا بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...