اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مدارس کی رجسٹریشن و اصلاحات سے متعلق علما و مشائخ کانفرنس میں مدارس کی رجسٹریشن کے موجودہ نظام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا‘وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑکا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر حکومت علمائے کرام کی تجاویز پر مشاورت کرے گی‘فضل الرحمان قابل احترام ہیں‘ ان کی تجاویز بھی سنیں گے‘وفاقی وزیرتعلیم خالدمقبول نے کہاکہ ہم سیاسی دباؤ میں نہیں آئیں گے‘یہ قومی فیصلہ ہے۔ دوسری جانب جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ علماء کے مقابلے میں علماء کو لایا جارہا ہے‘ حکومت اس معاملے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے‘ہمیں حکومت کی کوئی تجویز یا مسودہ قبول نہیں ۔ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے جامعہ اشرفیہ میں ملاقات کی جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ‘پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد میں منعقدہ مدارس عربیہ سے تعلق رکھنے والے علما ء اور مشائخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت تعلیم سے منسلک موجودہ نظام مدارس کو برقرار رکھا جائے اورکسی بھی صورت ڈی جی آر ای کے نظام کو ختم نہیں کرنا چاہئے۔
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...