آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے، وزیراعظم

10 دسمبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے،پاکستان سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قطر کےقومی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں،شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دور اندیش قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی،قطر میں فٹ بال ورلڈکپ کا کامیاب انعقاد اس کی بہترین مثال ہے۔