علی جہانگیر سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی وزیر خزانہ سے ملاقات

10 دسمبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس پروفیشنل کے وفد نے پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سےملاقات کی ان سرمایہ کاروں میں زیادہ تر امریکا کے ہیں اور بڑی کمپنیوں میں فنانس ، آئی ٹی ، اکیڈیمیااور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سیف گراف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارون ہاف مین ، ہکلویٹ اینڈ کمپنی کے کرسٹن ایڈورڈ مارکوا، دی ڈی ای شاہ گروپ کے مائیکل لیوی ، آر آے ڈی ، اے آئی کے ڈاکٹر جیف چینگ اور دیگر شامل ہیں، ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی نے بات چیت کا آغاز کیا اور اور وزیر خزانہ کو وفد میں شامل سرمایہ کاروں ، دورے کے مقاصد اور دورے کے دوران مختلف سٹیک ہولڈرز سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر وزیر خزانہ کے ایڈوائزر خرم شہزاد ، وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلی ٰ حکام بھی موجود تھے ، فریقین نےدوطرفہ معاشی اہداف کے حصول اور مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پا ک امریکا تعاون کو مزید مضبوط بنا نے پر اتفاق کیا ، ۔