کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 15رکنی چینی سرمایہ کار وفد کو دوطرفہ تجارت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتے ؎ہوئے صوبائی حکومت کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر زراعت ، قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری پیغام میں بدعنوانی ہمارے سماج میں کینسر کی طرح سرائیت کرگئی ہے، ہمیں بدعنوانی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 15رکنی چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات میں سندھ کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زراعت ، قابل تجدید توانائی، لائیو اسٹاک اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میںصوبائی وزراء؛ شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ ، معان خاص برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری سرمایہ کاری خرم شہزاد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ چینی وفد میں نو میڈیکل کمپنیوں کے نمائندے مینگ ژاؤ وی، ایگریکلچر باؤچر کارپویشن کے ڈاکٹر محمد شہباز، ماہر مویشی ہانگ پیژینگ، بائیوچار کمپنیوں کے نمائندے وو لیانگ لیانگ، ژو گؤہاؤ ، بڑے پیمانے پر لائیو اسٹاک درآمد کنندگان وینگ گانگ، بائیوچار کے کاروبار سے وابستہ لوئی وینبو، شمسی توانائی کے نمائندوں ژو ژیگانگ، زراعت کے پاکستانی سرمایہ کار محمد علی اکبر، لی وین جائی، ادریس گگی ( چینی وفد کے سربراہ) شیخ تحسین اور محمد عمران شامل تھے۔
کراچی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات سے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے...
کرک کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی...
کراچی ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملیر سعود آباد میں نجی...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزیر اور سیکرٹری کی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید...