کمیٹی تشکیل دیدی، مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی تحریک شروع کرینگے، عمر ایوب

10 دسمبر ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ انسان ہو یا فرشتے ہم انکے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،مطالبات نہیں مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے۔ مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا ، سلمان اکرم راجہ اور میں شامل ہوں ،گزشتہ روز پشاورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ راہدرای ضمانت کےلئے ہر ہفتے ہائیکورٹ آنا پڑتا ہے ۔ 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے۔ انسان ہو یا فرشتے ہم انکے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی میں، میں ، حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔