سول نافرمانی، عمران سے ملاقات کے بعد معاملات فائنل ہونگے، امین گنڈاپور

10 دسمبر ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات میں رہیں، سول نافرمانی کی تحریک اپنی فائنل نہیں ہوئی، عمران خان سے ملاقات کے بعد چیزیں فائنل ہوگی، جب چیزیں فائنل ہوگی سول نافرمانی کے بارے میں بتا دیں گے،پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات میں رہیں۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن منتقل کرنے کی بجائے ہم چاہتے ہیں کہ رہائی ممکن ہو، جو پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی باتیں کر رہے ہیں وہ اپنی اوقات میں رہیں۔