بہادر آباد، سیکورٹی اہلکار کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں

10 دسمبر ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بہادرآباد کے علاقے میں سیکیورٹی ادارے کے اہلکار کی ہلاکت کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 9 بج کر 42 منٹ پر پہلے سے گلی میں آکر کھڑے ہوگئےتھے۔مقتول عدنان عباسی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنے سسرال گیا تھا۔ملزمان ایک موٹر سائیکل پر آئے ۔ ملزمان گلی میں 20 منٹ تک مشکوک انداز میں کھڑے ہوکر انتظار کرتے رہے ۔موٹر سائیکل چلانے والا ملزم بغیر ہیلمٹ کے تھا جبکہ دوسرا ساتھی ہیلمٹ پہنے ہوا تھا ۔ذرائع کے مطابق دوسرا ساتھی ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل سے اترکر پیدل گلی کے تھوڑا آگے جاکر کھڑا ہوا ۔دوسرا موٹر سائیکل چلانے والا آگے کھڑا انتظار کرتا رہا۔مقتول عدنان جیسے ہی سسرال سے واپس نکل کر واپس جانے لگا تو پیدل موجود ملزم نے اسے روکا۔ملزم نے مقتول عدنان نے سر پر پستول کا بٹ مارا۔عدنان بٹ لگنے سے نیچے گر گیا ۔مقتول کی بیوی نے ڈر کر ملزم کو اپنا پرس دیا ۔ملزم نے پرس لیا اور آگے جاکر مقتول عدنان کو گالیاں ماریں ۔ملزم نے چار گولیاں چلائیں،ایک گولی عدنان کو لگی۔