اکتوبر میں پاکستان سب سے کم انٹرنیٹ رفتار والے ملکوں میں شامل رہا

10 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)اوکلا کے اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں سب سے کم 12 فیصد پر رہا۔انڈیکس میں پاکستان کو موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 111 ممالک میں سے 100 اور براڈ بینڈ اسپیڈ میں 158 ممالک میں سے 141 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ، واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری اور وقفے وقفے سے رابطے کے مسائل کا سامنا ہے،ملک میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے ساتھ ساتھ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) تک محدود رسائی کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔