کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نیا محاذ کھول دیا ہے ۔ حکومت مان گئی تھی کہ نئی قانون سازی کے ذریعے مدارس کو یہ اختیار دے گی کہ وزارت ِ تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے یا نہ کروانے میں آزاد ہوں گے۔ صدر نے یہ بل واپس بھجوادیا اس پر مولانا نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی بھی دی،شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ صرف گیارہ دن میں بشارالاسد کا تختہ الٹنے پر دنیا بھر میں حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے،شام میں جنگ کی شروعات سے ہی ترکیے باغیوں کا اہم ترین حامی رہا ہے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار کے مطابق عمران خان، علیمہ خان بشریٰ بی بی فیصل چوہدری بیرسٹر گوہر اور مشال یوسفزائی کے درمیان چوبیس نومبر کے احتجاج پر تکرار ہوئی ہے ۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بریف کیا کہ جس کے بعد احتجاج پر عدالت میں بحث شروع ہوگئی۔ بشریٰ بی بی نے کہا احتجاج کے لیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلا جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پنجاب کے پانچ ہزار لوگ گرفتار ہیں۔ علیمہ خان نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ عمران خان کو اخبارات اور سہولتیں کیوں نہیں دی جاتیں۔ مشال یوسفزئی نے مانیٹرنگ کمیشن کو روکنے کا الزام فیصل چوہدری پر لگادیا۔ جس پر فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ کمیشن عدالت نے قائم کیا ہے میں کیسے روک سکتا ہوں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ فیصلے پارٹی لیڈر شپ پر چھوڑ دئیے جائیں۔ احتجاج اور شہادتوں پر ہر کوئی بات کرے گا تو کنفیوژن ہوگی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھبیس نومبر کے شہداء کے سوگ کی تاریخ اوورسیز لیڈر شپ کے مطالبے پر تبدیل کی ہے۔ پندرہ دسمبر اتوار کو یوم سوگ منائیں گے۔
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف...
کراچی موچکو تفتیشی پولیس نے تین دن قبل ہونے والے خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق...
کراچی بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل...
کراچی نارتھ کراچی سیکٹر 8 سر سید ٹاؤن میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گھر کے...
پشاورپشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جسکی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ...
خضدار خضدار کے علاقہ شہزاد سٹی سے خاتون کی مبینہ اغواء کے واقعہ کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر...
واشنگٹن امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کے انسانی ہمدردی کے ادارے...
میران شاہشمالی وزیرستان میں کارروائی، برقع پہن کر فرار ہونیوالے 3 خوارج ہلاک،سکیورٹی فورسز نے شمالی...