وفاقی بیورو کریسی اعلیٰ ترین سطح پر ایڈہاک ازم کا شکار

10 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی اعلیٰ ترین سطح پر ایڈہاک ازم کا شکار ہے۔22ماہ گزرنے کے باوجود ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گریڈ22کی 40سے زیادہ آ سامیاں خالی ہیں ۔ پروموشن پالیسی کے تحت ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے ایک سال میں دو اجلاس ہونے چاہئیں۔ ان میں وفاقی سیکر ٹری کے علاوہ آئی جی پولیس اور دیگر کیڈر کی آ سامیاں شامل ہیں۔ پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ بائیس کی تیرہ ‘ پولیس کیڈر کی پانچ اور سیکر ٹریٹ گروپ کی چار آ سامیاں اور انفار میشن گروپ کی ایک آ سامی شامل ہے۔ گریڈ22کے افسران دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پروموشن زون کے گریڈ21کے سینئر افسروں کو گریڈ22کی پوسٹوں پر عارضی چارج دے کر تعینات کیا گیا ہے تاہم ریگو لر پروموشن نہ ملنے کی وجہ سے گریڈ اکیس کے سینئر افسروں میں مایوسی اور بے چینی پائی جا تی ہے۔ وفاقی سیکرٹری کا عہدہ گریڈ22کا عہدہ ہے لیکن اس وقت 41میں سےصرف 21وزارتوں کے سیکرٹری کے عہدوں پر گریڈ22کے افسر تعینات ہیں۔ پانچ وزارتوں کے سیکرٹری کے عہدے خالی ہیں اور ان کا اضافی چارج کسی دوسرے سیکرٹری کو دیا گیا ہے۔12عہدوں پر گریڈ21کے سینئر افسر تعینات ہیں۔چار عہدوں پر کنٹریکٹ افسر تعینات ہیں۔ گریڈ بائیس میں سیکرٹری نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فروری 2023کے بعد کسی افسر کو گریڈ بائیس میں ترقی نہیں دی گئی کیونکہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہیں بلایا گیا ۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کےذ رائع کے مطابق اس وقت گریڈ22کے وفاقی سیکرٹریوں میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا مران علی افضل ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو۔سیکرٹری تجارت جواد پال۔سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز۔ سیکرٹری موسمیاتی تغیر عائشہ حمیر اچوہدری ۔سیکرٹری فنا نس ڈویژن امداد اللہ بوسال۔ سیکرٹری ہا ؤسنگ ڈاکٹر شہزاد بنگش ۔ سیکرٹری انسانی حقوق اللہ دینو خواجہ ۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم۔سیکرٹری داخلہ خرم آ غا۔ سیکرٹری بین الصو بائی رابطہ ڈاکٹر ندیم ارشاد کیانی ۔ سیکرٹری بحری امورسید ظفر علی شاہ ۔سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت حسن ناصر جامی ۔ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود ۔سیکرٹری پا ر لیمانی امور حمیر احمد۔ سیکرٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اویس منظور سمرا۔سیکرٹری تخفیف غربت نوید احمد شیخ ۔ سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان ۔ سیکرٹری مذہبی امور ذو الفقار حیدر ۔سیکرٹری سیفران ظفر حسن اور سیکرٹری آبی وسائل سد علی مرتضیٰ شامل ہیں۔ چار وزارتوں کے سیکرٹری کے عہدے خالی ہیں ۔ سیکرٹری انسداد منشیات کا عہدہ خالی ہے جس کا چارج سیکرٹری داخلہ خرم آ غا کو دیاگیا ہے۔ سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن کا عہدہ خا لی ہےجس کا اضافی چارج سیکر ٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر مٖر عالم نعمانی کو دیاگیا ہے۔ ۔ سیکرٹری نج کاری ڈویژن کا عہدہ خالی ہے اور اس کا چارج سیکرٹری تجارت جواد پال کو دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا چارج چیئر مین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو د یا گیا ہے۔ سیکرٹری مواصلات کا خالی عہدہ ہے جس کا چارج سپیشل سیکرٹری علی شیر محسود کو د یاگیا ہے۔چار سیکرٹری کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان اور سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل محمد علی اور سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹنٹ جنرل ر یٹائرڈ محمد چراغ حیدر کو بھی کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ21کے افسروں میں سیکرٹری وزیر اعظم آفس اسد الر حمن گیلانی ‘سیکرٹری ایو ی ایشن احسن علی منگی۔ سیکرٹری مو سمیاتی تغیر عا ئشہ حمیرا چوہدری ۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی ۔سیکر ٹری اطلاعات عنبرین جان ۔ سیکرٹری امور کشمیر وسیم اجمل چوہدری۔سیکرٹری فو ڈ سیکورٹی علی طاہر۔ سیکرٹری صحت ندیم محبوب ۔ سیکرٹری پیٹرولیم مومن آ غا۔ سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ۔ سیکرٹری سا ئنس اینڈ ٹیکنا لوجی ساجد بلوچ اور سیکرٹری خصوصی سر مایہ کاری کونسل ( SIFC) جمیل احمد قریشی شامل ہیں۔