بے گناہ کوئی بھی شخص جیل میں نہیں رہے گا، طارق فضل

10 دسمبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل نے کہا ہےکہ کوئی ایک شخص بھی بے گناہ چاہے اسکا تعلق پختونخوا سے ہو پنجاب سے جیل میں نہیں رہے گا، کرم میں کیوں گولی چلی 130 لوگوں کا خون خیبرپختونخوا کی حکومت پر نہیں ہے کیا،رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کسی ایک سیاسی جماعت نے دوسری سیاسی جماعت پر گولی چلائی ہو اور یہ نون لیگ نے کیا۔گولی کی گونج نسلوں کو کھا جاتی ہے،رکن قومی اسمبلی جے یو آئی شاہدہ اخترعلی نے کہا کہ حکومت تذبذب کا شکار ہے جبکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور مدارس کو ایک دھارے میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔