پنجاب، سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

10 دسمبر ، 2024

لاہور (ا ین این آئی) پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں، ضلعی و تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہوں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف تدریسی اوقات میں موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، اسٹاف کیلئے ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا لازمی ہوگا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیج لگائیں گے۔اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے۔