مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس، پی پی وفد کے لیگی کمیٹی سے گلے شکوے

10 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے شکوؤں اور ہلکے پھلکے الزامات کا تذکرہ بھی خوب ہوا۔ اور کچھ باتیں اشاروں کنائیوں میں ہوئیں ۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے طویل اجلاس میں موجود ایک ذریعے کے مطابق پی پی کے وفد نے لیگی کمیٹی کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی پی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے تحفظات دور کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ ایک نشست اور ہو گی۔