وزیراعظم کی گاڑی کیلئے جعلی ٹائر خریدنے والا اہلکار برطرف

10 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی) کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی مرسڈیز بینز گاڑی کیلئے مبینہ طور پر جعلی ٹائر خریدنے کے الزام میں ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ٹرانسپورٹ سپروائزر غلام صادق کو مرسڈیز بینز کار کیلئے جعلی ٹائر خریدنے کے الزامات پر ملازمت سے برطرف کیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب چند ماہ قبل وزیر اعظم کے ایک رشتہ دار کے اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے۔