اڈیالہ، عمران خان، خاندان اور پارٹی رہنماؤں میں 24 نومبر کے احتجاج پر تکرار

10 دسمبر ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی فیملی اور دیگر رہنماؤں کے درمیان تکرار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تکرار عمران خان، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، فیصل چوہدری، بیرسٹرگوہر اور مشعال یوسفزئی میں ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں میں تکرار 24نومبر کے احتجاج پر ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا، ان کی بریفنگ کے بعد احتجاج سے متعلق کمرہ عدالت میں مباحثہ شروع ہوا، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ احتجاج کیلئے پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پانچ ہزار لوگ گرفتار ہیں، انہوں نے پنجاب میں پارٹی پرکریک ڈاؤن اورگرفتاریوں کا بانی پی ٹی آئی کوبتایا۔