گریڈ 18 سے 19 میں ترقی ایم سی ایم سی کیلئے مزید دو افسر نامزد

10 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( MCMC)کیلئے نامزد افسران میں ایک بار پھر ردوبدل کیا گیا ہے۔ کورس کیلئے 2 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسرعبدالرؤف مہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر، پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس، راولپنڈی صفدر محمود کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ردوبدل کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق 9 دسمبر سے شروع کیا گیا کورس 14 فروری 2025 تک بیک وقت ʼنِیپا کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں جاری رہے گا، نامزد افسران کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔در یں اثنا سیکر ٹریٹ گروپ کے تقرری کے منتظر گریڈ بیس کے افسر امجد احمد کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔اس حکم کا اطلاق 21نومبر 2024سے ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں او ایس ڈی بنا نے کا نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے۔