ترکیہ: دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک

10 دسمبر ، 2024

استنبول(جنگ نیوز)ترکیہ میں تربیتی پروازوں کے دوران دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق 5 فوجی جائے حادثے پر ہی مرگئے جبکہ چھٹا اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ہلاک ہونیوالوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہے جو فوجی ایوی ایشن سکول کا انچارج تھا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔