پی ایس کیو سی اے، وفاقی سیکرٹری کو براہ راست خط لکھنے پر اے ڈی سے وضاحت طلب

10 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ راست وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو شکایتی خط بھجوانے کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے اس اقدام کی تین روز میں وضاحت طلب کر لی گئی ہے ، سیکرٹری پی ایس کیو سی اے اے کے رند کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان نے وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو شکایتی خط بھیج کر مبینہ بدانتظامی کا ارتکاب کیا ہے۔