کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے معاملات کو حتمی شکل دینے میں تیزی آ گئی ہے، پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز کے درمیان میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل بھی میٹنگ ہوئی تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا جبکہ سامنے آنے والی تجاویز پر آنے والی میٹنگز میں غور ہو گا اور حتمی شکل دی جائے گی۔ رجسٹریشن کےعمل میں بڑے بڑے غیر ملکی ناموں کو شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فرنچائزز بھی آئی پی ایل معاہدوں سے محروم رہ جانے والے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کے خواہشمند ہیں جبکہ بڑے بڑے ناموں سے خود بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔
کراچی کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 4پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1100روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کی خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال،نئے...
کراچی بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کپتانی میں توسیع مل گئی،وہ انگلینڈکے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی...
کراچی گردے فیل ہوجانے پر اذیت کا شکار اولمپئین باکسربابر علی خان کی امداد کے لیے ابھی تک کسی نے بھی رابطہ...
کراچی پاکستان کے عزیز خان اور بیلجئم کےسیبٹین گاررسیا کی جوڑی ہانگ کانگ میں کھیلی جانے والے ایف آئی پی...
کراچی افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا...
ممبئی بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگا دی۔اس بات...