کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کاروکاری کے الزام میں لاڑکانہ کے نوجوان علی احمد بروہی کے قتل کیس کی سماعت ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ لاپتا نوجوان علی احمد بروہی کی بازیابی کیلئے کمیٹی بنائیں، کمیٹی ڈی ایس پی کی سربراہی میں تشکیل دی جائے جو لاپتہ نوجوان کی بازیابی یقینی بنائے، پولیس فوکل پرسن نے بتایا کہ ایک ہفتے میں نوجوان کی بازیابی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی، کمیٹی لاپتہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی کا بھی پتہ لگائے گی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوجوان کی لاش ملنے پر انویسٹی گیشن کمیٹی ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایک سال قبل علی احمد بروہی پر کارو کاری کا الزام لگایا گیا تھا۔مقتول علی احمد بروہی کو ملزموں نے دھوکے سے گھر بلایا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی ، ازخود نوٹس کے باوجود پولیس گزشتہ ایک سال سے ڈیڈ باڈی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے۔
کراچی ڈاکٹر سید محمد اشرف الاشرفی الجیلانی نے کہا ہے کہ مخدوم سمنانی نے بادشاہت چھوڑ کر فقیری اختیار کی۔ وہ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی سوشل میڈیا کا اہم اجلاس مرکز بہادر آباد پر منعقد ہوا، اجلاس میں...
کراچی کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد ریل گاڑیاں تاخیر سے روانہ ہوئیں، جب کہ ایک ٹرین معطل کردی گئی۔...
کراچیسائبر نوسربازوں نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لیے ایک نئی واردات شروع کر دی ہے، جس میں ٹریفک چالان کے...
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں امرائے اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا،...
کراچی گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے خلاف علاقہ مکینوں...
کراچی شہر میں سر عام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پی آئی بی کالونی میں کار سوار بے شرم...
کراچی شاہراہ نورجہاں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران غیر قانونی طورپرمقیم 11افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا،...