کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں ڈمپر اور ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی اموات میں بڑھتے ہوئے اضافے، ٹریفک حادثات میں 2 دن کے دوران 10اور رواں برس 700سے زائد اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت، آئی جی و ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کی نا اہلی و ناکامی قرار دیا اور کہا ہے کہ کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں عوام ایک طرف مسلح ڈاکوؤں، چوروں اور ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سمیت ٹریفک حادثات کا بھی شکار ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کسی بھی طرح سے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہر میں ہیوی ٹریفک کی دن میں داخلے کی پابندی کرانے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی 24گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 10اموات کو تو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں لیکن وہ ڈیڑھ2 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں، وہ عوام کو بتائیں کہ گزشہ ڈیڑھ ماہ میں انہوں نے شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے، صرف پریس کانفرنسیں کر کے اور جرمانوں و چالانوں کی رقوم بڑھانے کے اعلانات سے شہر میں ٹریفک حادثات کم نہیں ہو سکیں گے، پولیس اور ٹریفک پولیس کے پورے محکمے کو درست اور ان کی کارکردگی بہتر کرنی ہوگی، سندھ حکومت اور کے ایم سی کو بھی اپنی نا اہلی اور کرپشن ختم کرکے شہر کے انفرا اسٹرکچر کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کرنا ہوگا۔
کراچیناگن چورنگی پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ حماد ولد محمود جاں بحق ہوگیا، ملیر...
کراچیشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے...
کراچینارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی تھری میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس کے مطابق خرم پرویز نامی...
کراچیاسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے ہوٹل کے قریب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 35 سالہ فضل ولد محمد...
کراچی شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں اور علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لاپتا شیعہ افراد کا مسئلہ فوری حل...
کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو کراچی ڈیولپمنٹ پیکیج کے لئے پیر کے روز ایک خط...
کراچی جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں مولانا نور الحق، قاضی فخر الحسن، مفتی محمد خالد اور دیگر نے کراچی پریس...
کراچیکورنگی میں ڈاکوؤں نے پولٹری فارم کے تاجروں سے25لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو شدید...