لاکھوں روپے کی چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 ملزمان گرفتار

12 دسمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ پولیس نے مبینہ طو رپر لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،پولیس کے مطابق پراچہ پل پر کارروائی میں کار قبضے میں لیکر 900 کلو چھالیہ اور 5200پڑیاں گٹکا برآمد کرکے عزیز اللہ اور در محمد کو گرفتار کرلیا ۔