کراچی (اسٹاف رپورٹر) یورپی سافٹ ویئر کمپنی پاکستان کے مالیاتی شعبہ میں کام کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یورپی سافٹ ویئر کمپنی ریلیشنل، پاکستانی کمپنی ڈیلسنز گروپ کے ساتھ ملکر پاکستان میں اپنا کام متعارف کرارہی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیساتھ شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی گئی۔ اس شراکت داری کے ذریعے ڈیلسنز ایسوسی ایٹس پاکستان میں اپنے وسیع نیٹ ورک اور مارکیٹ کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ ملک بھر کے کمرشل بینکوں اور مالیاتی شعبے میں ریلیشنل کی جدید فنٹیک مصنوعات اور خدمات متعارف کرائے جائیں۔ ریلیشنل کے صدر اور سی ای او جان پاپایو جینیو نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں ایک ابھرتا ہوا مالیاتی شعبہ ہے۔ ڈیلسنز پاکستانی مارکیٹ میں جدت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرمین...
کراچی سندھ اسمبلی، تھیلیسمیا سے متعلق قانون پر موثر نفاذ کے حوالہ سے قرار داد متفقہ طورپر منظور،جماعت...
کراچیسندھ میں ایک برس کی تاخیر کے بعد نئی گریڈنگ پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق...
اسلام آباد ایف بی آر میں ان لینڈر یونیو سروس کے گریڈ 17سے 20تک کےکے 23افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے سانحہ گل پلازہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی...
لاہور بھارت اور عرب لیگ کے درمیان دوسری فارن منسٹرز کانفرنس30اور 31جنوری2026کو دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد...
کراچیگل پلازہ آتشزدگی کے بعد جائے وقوعہ سے شہریوں کو دور رکھنے کیلئے ریپڈ رسپانس فورس اہلکار پہنچ...
لاہور پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو...