کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی نظامت اعلی تعلیم وتحقیق(جی آر ایم سی) کا 63واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوا، 3طلبہ کو پی ایچ ڈی،9 کوایم فل، 4کو ایم ایس کی اسناد تفویض۔ اجلاس میں رئیس کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات کاروباروتجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی، شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ویرسیانی، شعبہ خروحیاتیات ڈاکٹر صائمہ فراز، شعبہ عربی کے ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف خان، شعبہ معاشیات کے ڈاکٹر محمد طارق محمود، انچارج رئیس کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد ثانی، انچارج رئیس کلیہ فنون ڈاکٹر شاہد اقبال، انچارج رئیس کلیہ تعلیمات ڈاکٹر کمال حیدر، انچارج رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹر عارفہ اکرام، ڈائریکٹر صیغہ فروغ معیار (کیو ای سی) ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈائریکٹر (ORIC) ڈاکٹر حنا مدثر، رجسٹرار (قائم مقام) وسیکریٹری ڈاکٹر ثمرہ ضمیر اور انچارج جی آرایم سی راشدہ خاتون شریک تھے۔ اجلاس میں صائمہ صادق بنت محمد صادق کو اُردو، علی احمد ولد وسیم احمد کو اسلامیات اور میمونہ اسحاق بنت قاری محمد اسحاق کو خصوصی تعلیم میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔ افشاں انور بنت محمد انور کو ریاضیاتی علوم، صبور احمد ولد نور احمد راٹھور، حیوانیات ایم فل، امجد حسین ولد حاجی احمد، سدرہ سلیم بنت محمد سلیم الحسن خان اور سیدہ سعید فاطمہ بنت سید سعید اختر زیدی کو تعلیمات میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری آج 23مارچ کو ایوان صدر میں ممتاز ماہر تعلیم اور کیریئر کونسلرسید اظہر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کو ہمیں یوم...
کراچی مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بانیان اور...
کراچی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں ویسے ہی لڑتے ہیں جن کو...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے...
کراچی ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب...