کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید فیز II میں واقعہ بدھ بازار میں2تاجروں میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان تاجر جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نیشنل ہائی پر لاش رکھ کراحتجاج کیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق اسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود گلشن حدید فیزII میں واقع بدھ بازار میں بدھ کی صبح اسٹال کیلئے جگہ پر 2تاجروں کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے کی نوعیت اختیار کر گئی، اس دوران چھری کے وار سے18سالہ زاہد علی میرانی ولد ممتاز علی میرانی شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بدھ بازار میں لیڈیز پرس بیچنے والے اور کپڑا بیچنے والے کے مابین اسٹال کی جگہ پر جھگڑا ہوا۔ واقعہ کے بعد مقتول کے ورثہ نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا، اسٹیل ٹاؤن موڑ پر دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ورثاء نے کہا ہے کہ پولیس نےقاتل کو گرفتار کرنے کے لیے دو گھنٹوں کی مہلت مانگی تھی، اب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہیں، مقتول زاہد میرانی بدھ بازار میں کپڑے کا اسٹال لگاتا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلشن حدید پر دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے 24 سال سے زیر التوا کراچی پورٹ سیکیورٹی فورس کے 170...
کراچی ڈسٹرکٹ سٹی کلری پولیس نے ایک بار پھرمبینہ طور پر آرگنائز کرائم کی سرپرستی شروع کردی ۔ علاقے سے ملنے...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...
کراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہانسانوں کاخون بہانے کا...
جدہ شام کے صدر احمد الشرع منگل کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات...
کراچی بھتہ خوری کے خلاف نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے صنعتکار سڑکوں پر نکل آئے۔نکاٹی کے صنعتکاروں نے بھتہ خوری...
کراچیسندھ پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈپار ٹمنٹنے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ ملکر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم...
کراچی بلدیہ میں دو سیاسی تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے بچے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے 9افراد...