کراچی ، دمشق (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند روز میں شام کے دارالحکومت دمشق سمیت کئی مقامات پر 500فضائی حملے کئے ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں شامی افواج کی 80فیصد عسکری صلاحیت تباہ کردی ہے، دیرا لزور بھی ترک حمایت یافتہ فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے، شام کے نگراں وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک مقیم لاکھوں شامی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا دیر الزور شہر سے کل مکمل انخلا ہو گیا ہے، کرد فورسز کے سربراہ نے بتایا تھا کہ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے بعد ان کی فورسز منبج کے علاقے سے نکل جائیں گی۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شام کے 80فیصد علاقے پر اپوزیشن دھڑوں کا کنٹرول ہے جبکہ 20فیصد علاقوں پر امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کا قبضہ ہے۔ شام کے نگران وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک موجود لاکھوں ہم وطنوں کو واپس لانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کیونکہ یہ ہمارا انسانی سرمایہ ہیں۔ وہ اپنے تجربے اور ہنر مندی سے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال سکتے ہیں۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے جائیداد کی مشکوک منتقلی کو غیر قانونی قرار دیکر اپیل خارج کردی اوریہ آبزرویشن دی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے، جنھیں 68برس تک ریونیو ریکارڈ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مجرمان کو تحفظ دینے...
کراچی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کراچی کا دو روزہ دورہ کرتے ہوئے شہر کی اہم...
کراچی ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دے دی، چِپس، دھاتوں اور...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرری...