اسلام آباد (این این آئی) سال 2024میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح تک آگئی ہے جبکہ ستمبر 2023ء کے بعد اقتصادی حالت مضبوط قرار دینے والے عوام کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپسوس کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے نے اپنی چوتھی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کے دوران قابل ذکر بہتری آئی ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدستور تیزی کا رجحان ہے، سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ چوتھی سہ ماہی کے سروے نتائج میں کئی اقتصادی ریکارڈز بھی قائم ہوئے اور پاکستان کی مزید اقتصادی بہتری کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2024ء میں مہنگائی ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے ،ستمبر 2023ء کے بعد اقتصادی حالت مضبوط قرار دینے والے عوام کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کے حوالے سے 19فیصد افراد اگلے 6ماہ میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں، پاکستان نے پہلی بار ترکیہ کو عالمی صارف اعتماد کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑا ہے۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں2پیسے کم ہو گئی،یورو کی قیمت...
کراچیگولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں600روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی اطلاعات اور فروخت کےشدید دباو سےسرمائے کا...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
اسلام آبادوزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزارت پٹرولیم میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے ساتھ...
کراچی حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں ، جائے وقوعہ پر جاں بحق حاملہ خاتون کا...
کوئٹہ/تربت/پنجگور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت تربت اور پنجگور میں احتجاج کا سلسلہ جاری...
کوئٹہ سرفراز بگٹی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان پر تبادلہ خیال،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا...