کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں طبی و نیم طبی عملے کی نا اہلی کے باعث انتقال کرنے والے ایک بچے کی میت ایک اور فیملی کے حوالے کردی جن کا بچہ زندہ تھا، جس سےبچوں کے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق فیملی جب لاش لے کر گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ ان کے بچے کی نہیں ہے۔ دوسری جانب وہ فیملی جس کا بچہ انتقال کر گیا تھا اسپتال میں اپنے بچے کی تلاش میں پریشان رہی جس پر اہل خانہ نے احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی۔ اس دوران سنگین غلطی کا انکشاف ہوا کہ انتقال کرنے والے بچے کی لاش غلطی سے روانہ کر دی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر بچے کی لاش کو واپس لانے کے اقدامات کئے۔ اس موقع پر پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا۔
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ گندم خریداری مہم کاشتکاروں کی معاونت اور صوبے میں غذائی...
کراچیسندھ میں رواں برس اغوا کے 1226، اغوا برائے تاوان کے 16 ، بچوں کے اغوا کے 117، ریپ/زنا کے91اور گینگ ریپ...
کراچی ایشیا میں توانائی بحران سے عالمی قلت اور معاشی دباؤ میں اضافہ، ایشیا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ قرار ،...
کراچی حماس کچھ ہتھیار فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ، تنظیم اپنے پولیس اور اندرونی سیکورٹی...
کراچی سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود سپر ہائی نیو سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے سامنے مسلح ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ...
رابعہ عراق نے گزشتہ روز ایک دہائی سے زائد عرصے بعد شام کے ساتھ اپنا ایک اہم اور مصروف ترین سرحدی راستہ دوبارہ...
اسلام آباد وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں ایڈز کیسز سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تردید...
لندن پاکستان ہائی کمیشن لندن نے کہا ہے کہ اس نے برطانیہ بھر میں اضافی قونصلر سہولیات فراہم کرنے کیلئے جیریز...