کراچی (سہیل افضل)چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کراچی جمیل ناصر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے نئی اصلاحات کے تحت کسٹمز میں فیس لیس اسسمنٹ (ایف سی اے) سسٹم متعارف کرا دیا ہے ،اس سسٹم کا مقصد تجارتی سہولت کو بڑھانا، گڈز ڈیکلریشنز کی تیز تر کلیئرنس کو یقینی بنانا اور کسٹم کے عمل میں شفافیت اور یکسانیت کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےکسٹمز ہاؤس کراچی میں منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آگہی سیشن میں ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر اور کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہو ئے۔آگہی سیشن میں بریفنگ دیتے ہوئے کسٹمز حکام نے بتایا کہ فیس لیس کسٹمزاسسمنٹ سسٹم کو تشخیص کے معیار کو بہتر بنانے، تشخیص کرنے والے افسران (اپریزنگ آفیسرز) کے درمیان کام کے بوجھ اور انسانی مداخلت کو کم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ بددیانتی کے مواقع کو کم کیا جا سکے۔سینٹرل اپریزنگ یونٹ کراچی پورٹ اور پورٹ محمد بن قاسم کے اندر تمام ٹرمینلز پر پہنچنے والی کنسائنمنٹس کو سنبھالے گا۔ کراچی کے مختلف کلکٹریٹس میں داخل کردہ گڈز ڈیکلریشنز سینٹرل اپریزنگ یونٹ کو اسسمنٹ کیلئے مختص کیے جائینگے۔ چیف کلکٹر جمیل ناصر نے کہا کہ فیس لیس سسٹم سے ٹریڈ کو سہولت ملے گی کلیئرنس کا وقت کم ہو جائے گا ،حکومت کا ریونیو بڑھے گا، کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں اسسمنٹ کوالٹی بہتر ہو گی اور شفافیت بڑھے گی۔
اسلام آباد ملک کی مالیاتی اور سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سلطان علی الانہ کو یومِ پاکستان پر نشان...
اسلام آ باد متروکہ وقف املاک بو رڈ نے گورو دوارہ کرتار پورصاحب کی مینٹی ننس کیلئے پانچ کروڑ65لاکھ 85ہزار روپے...
فیصل آباد پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف چوہدری سلامت علی نے کہا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ...
پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے سینئر صحافی اور جنگ گروپ...
ڈہرکی ڈہرکی کی رہائشی طالبہ ٹک ٹاک اسٹار بننے کی جنونیت کا شکار ہو کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی قیمتی جان کی بازی...
کراچیایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کیے ہیں۔ایرانی میڈیا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی...
اسلام آباد بھارتی آئی ٹی صنعت کا باپ کہلانے والے فقیرچند کوہلی کا تعلق پاکستان سے نکلا جنہوں نے ٹاٹا گروپ...