اسلام آباد (محمد صالح ظافر) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سفیر متحدہ عرب امارات حماد عبید ابراہیم الزابی اورپاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ، اماراتی سفیر نے ویزا عمل ہموار کرنے سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق اماراتی سفیر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستحکم کرنےپر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں نےتجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔متحدہ عرب امارات سفیر نے انسانی وسائل میں اضافہ سمیت ویزا عمل کو ہموار کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
واشنگٹن سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات...
اسلام آباد حکومتِ پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں...
جیکب آباد کفایت شعاری مہم مذاق بن گئی۔ بلاول کے قافلے میں20 سے زائد گاڑیاں، عوامی سوالات تیز تفصیلات کے...
کراچیبڑی عید پر فلمی ہیروئنوں کے مابین سخت مقابلے متوقع۔ فلم سائیکو میں میرا زندگی کے یادگار کردار میں جلوہ...
کراچی کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا۔ایس ایس...
اسلام آباد آزاد کشمیر کے صدارتی الیکشن میں تاخیرکا معاملہ بحرانی کیفیت اختیار کر گیا ہے،آئینی ماہرین کی...
کراچی بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نےپاکستان کیساتھ تعلقات میں پیشرفت کو قابل اطمینان...