کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مذاکرات کے لئے پی ٹی آئی کا حکومت سے رابطہ، پی ٹی آئی پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی،پی ٹی آئی کے احتجاج پرتشدد تھے ، حکومتی موقف، اس معاملے کی تحقیقات کس طرح ہونی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارڈز کی ناکامی کے بعد حکومت استحکام محسوس کررہی ہے،تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ جب تک رولز آف گیم طے نہیں ہوتے9مئی اور26نومبر والی باتیں چلتی رہیں گی،تجزیہ کارسلیم صافی نےکہا کہ کچھ نہ کچھ کرنے کے لئے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا،تجزیہ کارریما عمر نےکہا کہ حقائق سامنے آنے چاہئیں اور احتساب ہونا چاہئے۔تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مطالبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔دونوں اطراف سے کتنی سنجیدگی ہے ۔پی ٹی آئی کے کارڈز کی ناکامی کے بعد حکومت استحکام محسوس کررہی ہے۔مسائل کاسیاسی حل ہی نکلے گا۔9 مئی کے معاملات جہاں عدالت میں چلانا پڑیں گے وہاں اس کا سیاسی حل بھی ڈھونڈنا پڑے گا۔ تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ تقسیم اتنی زیادہ ہے کہ ہر ایک کے اپنے حقائق ہیں۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں2پیسے کم ہو گئی،یورو کی قیمت...
کراچیگولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں600روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی اطلاعات اور فروخت کےشدید دباو سےسرمائے کا...
کوپن ہیگن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں 2023میں تپ دق کے نئے اور دوبارہ ہونے والے...
اسلام آبادوزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے وزارت پٹرولیم میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے ساتھ...
کراچی حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں ، جائے وقوعہ پر جاں بحق حاملہ خاتون کا...
کوئٹہ/تربت/پنجگور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت تربت اور پنجگور میں احتجاج کا سلسلہ جاری...
کوئٹہ سرفراز بگٹی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان پر تبادلہ خیال،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا...