اسلام آباد ( طاہر خلیل )حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال‘مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ‘ پی ٹی آئی رہنماءاسدقیصر نے سیاسی پولرائزیشن کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے پراسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی‘پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کاقیام چاہتی ہےجبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کاکہناہے کہ غیر رسمی گفتگو کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں‘ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسد قیصر بدھ کو ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے اسپیکر ہاؤس گئے جہاں دونوں کے مابین غیر رسمی گفتگو میں سیاسی ماحول سے جارحانہ پن ختم کرنے کی بات ہوئی‘اسی دوران سلمان اکرم راجہ بھی اسپیکر ہاؤس پہنچ گئے‘ا سپیکر نے انہیں بھی سیاسی شدت پسندی ختم کرنے کا مشورہ دیا‘اس دوران وزیر اعظم محمد شہبازشریف بھی اسپیکر ہاؤس پہنچ گئے اور دعا کے بعد شریک گفتگو بن گئے جس پرفریقین نے معاملات کو آگے بڑھانے کا عندیہ دیا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
کراچی ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ...
کراچی مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کی قبر کشائی سے متعلق درخوا ست پر مقتول کی والدہ کو...
گوجرخان مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ...
العلا/ سعودی عرب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات،...