کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹرخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ فیض حمید کا پلان تھا کہ عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بناکر وہ آرمی چیف بن جائیں،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، بیرسٹرعمیر نیازی نے کہا کہ سیاستدانوں نے ملک چلانا ہے۔ وسیع گٹھ جوڑ بنانے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کی بڑے پیمانے پر حمایت اسی طرح رہے گی ،فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، سویلین کا کبھی بھی ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئے،رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی، شہلا رضانےکہا کہ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ کہاں سے سبوتاژ ہورہا ہے اس کو دیکھنا چاہئے، فیض حمید سے مل کر طویل حکمرانی کا پلان بنایا گیا، فیض حمید نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بھی سپورٹ کے لئے رابطہ کیا تھا۔پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے کب دعوت نہیں دی گئی۔رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹرخلیل طاہر سندھو نے کہا کہ فیض حمید کا ہماری جماعت سے رابطے کا معلوم نہیں مگر تحریک انصاف کے ساتھ ان کا بہت زیادہ رابطہ تھا۔فیض حمید کا پلان تھا کہ عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بناکر وہ آرمی چیف بن جائیں۔9 مئی کو فوجی تنصیبات کے علاوہ کسی جگہ پر حملہ نہیں ہوا۔آج جس ڈائیلاگ کی بات ہورہی ہے اگر یہ دو سال قبل ہوجاتے تو آج نتائج فرق ہوتے۔ اگر عدالت نے کسی کو اندر کیا ہے تو حکومت کیسے رہا کرسکتی ہے۔پہلے تحقیقات ہوتی ہیں ، چارج فریم ہوتا ہے پھر ٹرائل شروع ہوتا ہے۔کسی نے بھی جرم کیا اسے سزا ملنی چاہئے۔بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے تو کیس پہلے سویلین عدالت میں جائے گا۔سازش میں ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو سویلین کورٹ کے بعد کیس ملٹری کورٹ میں جائے گا۔پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے ہم نے ایک دوسرے کے خلاف چل کر بہت سیکھاہے۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، بیرسٹرعمیر نیازی نے کہا کہ پریس ریلیز کے مطابق فیض حمید کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں چارج شیٹ کیا گیا۔
کراچی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کو سٹی کورٹ کی عدالت میں پیش نہیں...
کراچی کوکین کوئن انمول عرف پنکی کی نشاندھی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پرچھاپہ...
لاہورڈرگ اسمگلر انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف لاہور میں درج تین مقدمات بارےعدالتی ریکارڈ منظر عام پر آگیا،...
لاہور لاہور پولیس نے انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد کراچی پولیس سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے پنجاب میں...
کراچیکوکین کوئین انمول عرف پنکی نے اپنے ڈرگ کارٹیل کے بارے میں بتایا ہے کہ رانا ناصرلاہور کا بدنام زمانہ...
اسلام آباد سابق ایئر چیف مجاہد انور خان سمیت ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر اسلام...
کراچینریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے آر ایس ایس کی حمایت کیوں درکار ہے؟ جنگ کے بعد سخت سیاسی ماحول و...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سوالوں کے جوابات نہ آ نے پر سپیکر قومی...