کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا ہے کہ نومبر2022ء کے احتجاج کا مقصدتھا کہ جنرل عاصم منیرکی تقرری کو روکا جائے،گٹھ جوڑ میں ایک ایجنڈا کامن تھا کہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نہیں بننے دینا، میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہی دن میں پی ٹی آئی کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا منظر نامہ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ہے، احتجاج میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی تو حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار نظر آرہی ہے مگر حکومت اسے سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا کہ جو دباؤ ہے وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کے معاملات کے اوپر ہے۔جو کلیم کیا جارہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کی ملی بھگت سے سارا کچھ کرتے رہے۔25 مئی2022ء کا احتجاج بھی فیض حمید کی مشاورت کے ساتھ کیا گیا۔نومبر2022ء میں جو کچھ ہوا اس میں بھی فیض حمید کا ہاتھ مانا جاتا ہے۔نومبر2022ء کے احتجاج کا مقصدتھا کہ جنرل عاصم منیرکی تقرری کو روکا جائے۔گٹھ جوڑ میں ایک ایجنڈا کامن تھا کہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نہیں بننے دینا۔سینئر صحافی و تجزیہ کار، عمر چیمہ نے کہا کہ یہ عام عدالت سے ملتا جلتا ہے۔ان کا چالان جمع ہوا ہے اس کے بعد فرد جرم عائد ہوگی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
کراچی ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ...
کراچی مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کی قبر کشائی سے متعلق درخوا ست پر مقتول کی والدہ کو...
گوجرخان مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ...
العلا/ سعودی عرب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات،...