اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر ہے کہ گریڈ اکیس سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم آفس کو در خواست کی ہے کہ چونکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 23دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں گریڈ انیس اور بیس کے افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا ئے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا موقف ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس سے قبل ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس ضرو ری ہے تاکہ گریڈ اکیس کی مزید آ سامیاں دستیاب ہوجائیں ۔ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سرو س گروپوں کےگریڈ اکیس کے 40سے زائد افسروں کی گریڈ بائیس میں ترقی کی منظوری دی جا ئے گی۔ اس طرح گریڈ اکیس کی چالیس سے زیادہ آ سامیاں ترقی کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
کراچی ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ...
کراچی مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کی قبر کشائی سے متعلق درخوا ست پر مقتول کی والدہ کو...
گوجرخان مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ...
العلا/ سعودی عرب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات،...