شیر افضل مروت کی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا سے معذرت

12 دسمبر ، 2024

اسلام آباد( ایوب ناصر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اسلام آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سید علی رضا کے خلاف قومی اسمبلی میں دیئے گئے ریمارکس واپس لیتے ہوئے ان سے متعلق اپنے رویے پر معذرت کر لی ۔شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈی آئی جی کے خلاف اسمبلی کے فلور پر دیئے گئے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں، میں نے اسمبلی فلور پر جوباتیں کیں وہ مناسب نہ تھیں،میں اپنے الفاظ کو واپس لیتا ہوں اور اس پر اظہارِ افسوس کرتا ہوں،ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ میں ایک سرکاری افسر ہوں آپ کے الزامات کو خندہ پیشانی سے سنا اور بھول گیا آپ کی معذرت قبول کرتا ہوں۔