کراچی(نیوزڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکا خودکش تھا، مسجد جارہے تھےجلال الدین حقانی کے بھائی تھے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق افغان وزیر برائے مہاجرین کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ انکے علاوہ بھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان پریس ایجنسی خاما کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا، واقعے کے وقت خلیل الرحمان حقانی مسجد کی جانب جارہے تھے۔ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک یہ افغانستان میں طالبان حکومت کا سب سے اہم نقصان تصور کیا جارہا ہے۔ علم میں رہے کہ خلیل الرحمٰن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔
کراچی پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نےکہا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم...
کراچی ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع، حملوں کے بعد بحالی عمل تیز، دو...
کراچی مذاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا. تہران کا تدریجی اور باوقار مذاکراتی...
کراچی خلیجی اتحادیوں نے امریکہ سے اسلحہ کی فراہمی کے لیے رخ بدل لیا۔ جنوبی کوریا کے جدید دفاعی نظاموں اور...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
اسلام آباد پاک-امریکہ اور ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر سفارتی محاذ پر توجہ کا مرکز، ماہرین پاکستان کے...
اسلام آباد دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے...
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...