اسلام آباد (رانا غلام قادر) ملک کے 26 اضلاع میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کے کرایہ کی مد میں ایک ارب70 کروڑ 10لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ نے تمام ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کو حکم دیا ہے کہ ڈیفالٹرز سے واجبات کی ریکوری کی جائے اور پراگریس رپورٹ ہیڈکوارٹر کو بھیجی جائے۔ ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی حسن امتیاز نے اس ضمن میں گزشتہ روز باضابطہ آفس میمورنڈم تمام ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کو بھیجا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے مالی حسابات کے آڈٹ کے بعد آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے (1701 ملین روپے)کے واجبات کی وصولی نہیں کی گئی۔ انہوں نے 5 دن کے اندر پراگریس رپورٹ طلب کی ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
کراچی ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ...
کراچی مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کی قبر کشائی سے متعلق درخوا ست پر مقتول کی والدہ کو...
گوجرخان مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ...
العلا/ سعودی عرب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات،...