کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھرکیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے بل میں ایک ماہ کیلئے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ ونٹرپیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبرمیں ختم ہوگئی تھی۔ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ تھی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
کراچی ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ...
کراچی مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کی قبر کشائی سے متعلق درخوا ست پر مقتول کی والدہ کو...
گوجرخان مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ...
العلا/ سعودی عرب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات،...