پاک روس‘ آئی جی سی اجلاس‘ توانائی کے شعبے میں تعاون کی باز گشت

12 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( خالد مصطفی) پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں توانائی کے شعبے کے حوالے سے تعاون کی باز گشت سنائی دی۔ پاکستان میں توانائی کی فراہمی اور طلب پرجائزہ رپورٹ، انٹر بینک مشاورت پر بھی اتفاق۔ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن تیل اور ایل این جی تجارت بھی پا کستان میں توانائی کی طلب اور فراہمی کی اسٹڈی کے نتائج بعد غور ہوگا۔ طرفین نے پاک روس کمر شیل بینکوں کے درمیان مکالمے کے بعد انٹر بینک مشاورت کے ذریعہ باہمی تعلق پر اتفاق کیا ہے ۔ آئی جی سی اجلاس میں گیس انفر ااسٹر کچر کی ترقی‘ آئل فیلڈ سر وسر اور ایل این جی اور تیل کی تجارت پر وسیع تر تبادلے خیال کیا گیا یہ اجلا س دو تا چار دسمبر ماسکو میں ہوا ۔ گو کہ اس موقع پر توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے کسی مفاہمت یادداشت پر دستخط نہیں ہوئے تا ہم پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر وجیکٹ (پی ایس جی پی ) پر غور کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے توانائی کی طلب اور فراہمی کے ساتھ انفرااسٹر کچر ضروریات پر تفصیلی جائزہ رپورٹ تیار کرنا شروع کی ہے ۔