اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کے 204آڈیٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی .وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور وفاقی سروس ٹریبونل اسلام آباد کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے۔ اس کے تحت 27 اکتوبر 2022 کے مختلف اپیلوں کے فیصلوں جن میں اپیل نمبر 2897(R)CS-2012 شامل ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے تین سابقہ ترقیاتی نوٹیفکیشنز کو ابتداء سے منسوخ کر دیا گیا ۔ یہ نوٹیفکیشنز 14 ستمبر 2009 اور 13 مارچ 2013 کو جاری کیے گئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ان متاثرہ افراد کے کیسز کو نئے سرے سے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (DPC) کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی ترقی کی تاریخوں کا تعین کیا جا سکےجس میں سینیارٹی لسٹ اور متعلقہ قواعد کا مکمل احترام کیا جائے گا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
کراچی ایف بی آر پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی مکمل ریکوری اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے کراچی کےپراپرٹی ود ہولڈنگ...
کراچی مصطفی ٰ قتل کیس میں دوران سماعت ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے معاون ملزم شیراز کا 21فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ پولیس نے ملزم...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں استغاثہ نے ملزم ارمغان کا ہائی کورٹ سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،واضح...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کی قبر کشائی سے متعلق درخوا ست پر مقتول کی والدہ کو...
گوجرخان مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر آج اتوار کو گوجرخان کے قریب جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے مقام پر سالانہ...
العلا/ سعودی عرب وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات،...