اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانے، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور شہریوں کو نقصان پہنچنانے کے الزمات میں کورٹ مارشل کا خیرمقدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فیض حمید کے مواخذہ کا خیرمقدم کرتی ہے، یہ ادارہ جاتی خود شناسی کی جانب ایک اہم قدم ہے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ظاہر کرتا ہے کہ مقدس گائے کے تصور کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام عناصر کا احتساب کیا جائے۔
کراچی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات سے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے...
کرک کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی...
کراچی ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملیر سعود آباد میں نجی...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزیر اور سیکرٹری کی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید...