راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اتوار کا دن یوم شہداء کے لیے مقرر ہو چکا ہے،دنیا بھر میں شہداء کے لئے دعا کی جائے گی،ان خیالات کا اظہارعلیمہ خان نے جمعرات کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے پانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ڈی چوک کا نیا نام شہداء چوک رکھ دیا ہے،یہ ہمیشہ رہے گا، بہت سے شواہد آچکے ہیں ویڈیوز بھی آئی ہیں یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے۔ شواہد سامنے آرہے ہیں اداروں اور ہسپتالوں سے لوگ دے رہے ہیں ،آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا ،علیمہ خان نے کہاکہ اتوار کو باغ ناران پشاور میں شہداء کے لیے سب جمع ہوں گے،پانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے،ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں،2ہی مطالبات ہیں کہ ڈی چوک سانحہ اور9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری 3سینئر موسٹ ججز سے کروائی جائے، اورپی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے ،علیمہ خان نے کہاکہ اگر یہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہےوہ رقوم پاکستان نہ بھیجیں،یہ وہی اوورسیز پاکستانی ہیں جن کو آپ ووٹ کا حق دینے کو تیار نہیں،جنہیں کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں،یہ وہی پاکستانی ہیں جنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاکستان لینڈ کرتے ہی آپ کو حراست میں لے لیں گے،دریں اثنا جمعرات کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں عمران خان سے علیمہ خان کے علاوہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور قاسم خان نے بھی ملاقات کی ۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...