کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بالآخر مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، تمام مقتدر حلقوں سے بات کرنے کوتیار ہیں،180 نشستیں جیتنے والا اڈیالہ جیل میں ہے،مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،رانا ثناء اللہ نےکہا کہ بانی بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔مولانا کے تحفظات مذاکرات سے دور کرنے چاہئیں ، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ہمارا بنیادی مطالبہ ضرور تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔عمران خان کی مشاورت اور ہدایت کے بغیر باہر والے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔قائد ہمارا عمران خان ہی ہے۔اسپیکر خیبر پختونخوا نے278 اموات کا اعداد و شمار دیا تھا۔ اس بیان کو ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بھی دہرایا۔تصدیق11 لاشوں کی ہوئی ہے،یہ کسی نے نہیں کہا کہ اس سے متجاوز نہیں ہیں۔آئی جی نے کہا کہ ہم نے950 افراد گرفتار کئے ہیں۔150 افراد کو انہوں نے ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے گمشدہ افراد کی فہرست بھی دی ہے۔کیا اپنے لوگوں گولیاں چلانے کا جواز بنتا ہے۔غلط اعداد و شمار نہیں ہیں ثبوت آرہے ہیں ساری دنیا دیکھے گی،رانا ثناء اللہ نےکہابانی پی ٹی آئی حکومتی تحویل میں نہیں عدالتی تحویل میں ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی عدالت سے ضمانت ہونی ہے وزیراعظم کوئی آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کا ایک ایک لفظ غور و فکر کے بعد ہوتا ہے۔پریس ریلیز میں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کا بھی ٹرائل کیا جائے گا۔وہ مذموم عناصر جنہوں نے9 مئی کے پرتشدد واقعات کئے وہ عناصر پی ٹی آئی کے ہی ہیں۔نواز شریف وزیراعظم تھے تو ا اس دوران فیض حمید کا رابطہ ہوتا ہوگا۔جو مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت درج ہوئے ہیں اس کا چالان اگر آرمی ایکٹ میں نہیں ہوگا تو کہاں ہوگا۔ مولانا جو بات کررہے ہیں وہ درست ہے ا نکے ساتھ وعدہ ہوا تھا۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...